منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

ہیڈ کوچ بنا تو بھارت کو صدیوں تک ناقابل شکست بنادوں گا، یوگراج سنگھ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

یوگراج سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انھیں بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تو وہ بلیو شرٹس کو ایک عرصے تک کیلئے ناقابل شکست بنادیں گے۔

سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ جو کہ سابق سپراسٹار کرکٹر یوراج سنگھ کے والد بھی ہیں ان سے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران سوال پوچھا گیا کہ اگر انھیں ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جاتا ہے تو وہ کیا کریں گے، اس پر ان کا جواب کافی دلچسپ تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر تروور کوہلی کے ساتھ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو میں یوگراج سنگھ نے بھارتی ٹیم کے دو سینئر کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو برقرار رکھنے اور ان کی حمایت پر بھی زور دیا۔

ایک سال میں پاکستان ٹیم کو بہتر بنا دوں گا، یوگراج سنگھ

یوگراج سنگھ نے کہا کہ اگر آپ مجھے موجودہ بھارتی ٹیم کا کوچ بناتے ہیں تو میں انہی کھلاڑیوں کو ایک ایسی ٹیم میں تبدیل کردوں گا جو کہ کافی عرصے تک ناقابل شکست رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو کون سامنے لائے گا؟ کیونکہ لوگ ہمیشہ انھیں ٹیم سے باہر کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، ان کا اشارہ روہت شرما یا کوہلی کو ڈراپ کرنے کی طرف تھا۔

یوگراج سنگھ نے کہا کہ وہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور میں اپنے بچوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں، میں انھیں کہوں گا کہ رانجی ٹرافی کھیلیں یا روہت شرما کو 20 کلومیٹر تک دوڑائوں گا۔

“مجھے 6 ماہ دیں ارجن ٹنڈولکر کو دنیا کا عظیم ترین بیٹر بنا دوں گا”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں