اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں بات کروں گا، بس کے نیچے آنے والا نہیں، بس کو باہر بھیجوں گا۔
انھوں نے کہا کہ کسی کو بات کرنی ہے تومیرے منہ پر کرے، جوالزام لگائیں گے جواب دوں گا، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تواصول بھی وہی چلیں گے۔
مزید پڑھیں : بانی کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا
پی ٹی آئی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی کے پیغام کا انتظار ہوتا ہے، جیل کے باہر میڈیا ٹاک پرپابندی قانون کے خلاف ہے۔
یاد رہے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل چوہدری کا کردار ایک عرصے سےمنفی رہا ہے ، آج عمران خان نے کہا کہ فیصل چوہدری کولیگل کمیٹی سے نکال دیا جائے، ان کی ہدایت پر ان کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔