منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر : ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی انتخاب میں حمایت پر مسلمانوں کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر صدارتی انتخاب میں حمایت پر امریکی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا، تقریب میں میں مسلم ممالک کے سفیروں اور سفارتی عملہ کے ارکان نے شرکت کی۔

افطارعشائیہ سے خطاب میں ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلم کمیونٹی کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ رمضان امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، صدارتی الیکشن میں امریکی مسلمانوں نے ریکارڈ تعداد میں مجھے ووٹ کیا، مسلمان کمیونٹی نےنومبرمیں میراساتھ دیا،اب میں بطور صدر ان کیلئے حاضر رہوں گا، مسلمان کمیونٹی سےکیےگئےوعدوں کوپوراکررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیإ میں امن کے خواہاں ہیں، میری انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے انتھک سفارت کاری میں مصروف ہے، تاریخی ابراہیمی معاہدے پراب تیزی سے پیشرفت کی جائے گی، بائیڈن دور میں ابراہیمی معاہدے پر کوئی کام نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ روشن اور پُرامید مستقبل کیلئے مسلمان دوستوں سے ملکرکام کروں گا۔

انھوں نے بتایا کہ توانائی کی قیمتیں کم کر کے مہنگائی کو شکست دے رہے ہیں، جوبائیڈن کی نااہلی سے امریکا میں انڈوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوئی تھیں، ہم نے امریکامیں انڈوں کی قیمتیں 50 فیصد کم کردی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں