منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

سنتھ جے سوریا کی مسلم دوستوں کے ساتھ افطار، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کی مینز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق جارح مزاج بلے باز سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلم دوستوں کے ساتھ افطار کی تصویر شیئر کی ہے۔

سنتھ جے سوریا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اسکول کے زمانے سے مسلم دوستوں کے ساتھ افطار کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ جے سوریا کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، سری لنکا کرکٹ کے لئے ان کی خدمات کی مثال نہیں ملتی۔

جے سوریا سری لنکا کی 1996 کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ آل راؤنڈرنے سری لنکا کیلیے متعدد فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس سے قبل ایک غیر ملکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں نہیں مل پارہی ہیں ملک بھوک وافلاس کی دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے، گیس کی قلت ہے، بجلی گھنٹوں گھنٹوں فراہم نہیں ہوتی، بدقسمتی سے ملک بھر میں لوگ اس بدترین صورتحال سے گزر رہے ہیں اور وہ اس طرح زندہ نہیں رہ سکتے۔

جے سوریا نے مزید کہا کہ عوام صورتحال سے تنگ آکر اب سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنا شروع کردیا ہے وہ حکومت کو اپنی مشکلات سے آگاہ کررہے ہیں، اگر متعلقہ حکام نے معاملے پر صحیح طریقے سے قابو نہیں پایا تو یہ حالات ایک آفت میں تبدیل ہوجائیں گے اور اس کی ذمے داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

مشفیق الرحیم کا کارنامہ، جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے لیے موجودہ مشکل حالات کے سبب زندہ رہنا آسان نہیں ہے، سری لنکا ی موجودہ حالت سے پوری دنیا فکرمند ہے کچھ ممالک سے مدد مل تو رہی ہے لیکن وہ ناکافی ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے دنیا سے اپیل کی کہ ان کے ملک کو اس صورتحال سے نکلنے میں مدد فراہم کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں