بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

لاہور : 9 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل، قاتل کون نکلا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : 9 سالہ بچے کے قتل میں سگا چچا ملوث نکلا، بچے کو بدفعلی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کردیا ، جو معصوم بچے کا سگا چچا ملوث نکلا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے سگے بھتیجے 9 سالہ ابراہیم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سےقتل کر دیا تھا اور پھر اپنا جرم چھپانے کے لیے ملزم بچے کی لاش ڈھونڈنے سے تدفین تک کارروائی میں اہلخانہ کے ساتھ شامل رہا۔

ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، حکام کا کہنا تھا کہ کہ ملزم کیخلاف مضبوط چالان مرتب کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں