منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

عمر اکمل کے مداحوں کے لئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے پاکستانی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز عمر اکمل نے سخت محنت شروع کردی، روزے کی حالت میں بھی چوکے اور چھکوں کی پریکٹس کرتے دکھائی دیئے۔

نجی چینل کو انٹرویو میں سابق جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں کوالٹی پریکٹس کروں، چوکے چھکے تو تب ہی لگتے ہیں جب انسان تھوڑا وکٹ پر ٹھہرے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جب مشکل کنڈیشن ہو تو میں جارحانہ انداز میں کھیلوں اور ٹیم کو جتواؤں۔

نیوز اینکرکے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ مجھ میں کرنٹ ہے تبھی تو روزے کی حالت میں پریکٹس کررہا ہوں، اپنا کارڈیو ورک بھی کررہا ہوں اور جم بھی۔

عمر کا کہنا تھا کہ میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ مجھے کیوں نہیں کھلایا جارہا، میں نے دستیابی ظاہر کی تھی تو مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے ٹرائل دیئے ہیں؟ یہ میرے لئے بہت تکلیف دہ سوال تھا۔ میں ان لوگوں کے نام ظاہر نہیں کروں گا۔

قومی ٹیم کی مڈل آرڈر میں ناکامی کے سوال پر عمر نے کہا کہ میرے سینئر پلیئراور ہمارے سابق کھلاڑی کہتے ہیں، کہ آپ نے کچھ بھی چیزیں سیکھنی ہیں تو وہ آپ نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے سیکھنی ہیں، انڈر 19 کے پروسیجر سے آنا ہے اور قومی ٹیم میں آکر آپ نے لازمی پرفارمنس دینی ہے۔

روہت شرما کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا فیصلہ!

قومی ٹیم میں آپ کے پاس سیکھنے کا ٹائم نہیں ہے، سیکھنے کے مراحل تو ابتدائی مراحل میں ہوتے ہیں، آج کل پاکستان کرکٹ میں یہ ہوتا ہے جس پلیئر کے 200یا 300رنز بھی نہیں ہوتے اسے گرین کیپ دے دی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں