جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

کشمور میں کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، کسٹم انسپکٹر سمیت 4 اہلکار اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

کشمور: انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چار کسٹم اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کشمور کی حدود میں ڈاکوؤں نے کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا اور چیک پوسٹ سے کسٹم انسپکٹر سمیت 4افراد کو اغوا کرلیا۔

ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ زبیر نذیر شیخ نے کسٹم اہلکاروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدنام اور  انعام یافتہ ڈاکو یاسین ماچھی کے ٹولے نے کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم اہلکاروں کو اغوا کیا۔

زبیر نذیر شیخ کا کہنا تھا کہ واردات کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہی ہے، جلد ہی مغوی اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کروایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈاکو نے مغوی اہلکاروں کی وڈیو جاری کے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹیڈ کارروائی کے دوران ڈاکو یاسین ماچھی کے ٹھکانوں پر کارروائی کی تھی، کارروائی کے دوران اغوا قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب کچھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ نے کہا کہ ڈاکو نے اپنے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے کشمور میں قائم کسٹم چوکی پر حملہ کر کے چار کسٹم اہلکاروں کو اغوا کیا ہے اور ڈاکو نے وڈیو میں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے میں اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں