جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام میں کہا وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، ان کا خطاب دو ہزار بائیس سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں، ان شا اللہ تعمیر و ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی سستی ہونے کا اعلان متوقع ہے

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں بجلی سستی کرنے کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز نظر ثانی معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمت کم کی جا رہی ہے، نظرثانی معاہدوں سے تین ہزارارب روپےسےزائد کی بچت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے بچت انتیس پاور پلانٹس کی تین سے بیس سالہ مدت کےدرمیان ہوگی۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں پاور سیکٹرکی اصلاحات سےمتعلق بھی اہم اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی بھی ہو گی، جس کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جا چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں