پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

بارات سے چند گھنٹے قبل 23 سالہ دلہن کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بارات سے چند گھنٹے قبل 23 سالہ دلہن کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، پولیس اور فرانزک ٹیم نےشواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ تھانہ سندر سندر کی حدود موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 23  سالہ لڑکی کو سر میں گولی ماری ، مقتولہ کی شناخت عائشہ حبیب کے نام سے ہوئی، عائشہ کی رات مہندی تھی اور آج رات بارات آنی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح چار پانچ بجے کے درمیان نامعلوم شخص دروازے کھول کر کمرے میں آیا اور کنپٹی پر فائر مار کے دلہن کو موت کی نیند سلا دیا۔

حکام نے کہا کہ سندر پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش مردہ خانہ منتقل کردی، ایس پی صدر غیور احمد کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں