ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

عید سے قبل رہا ہونیوالے قیدیوں کی تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں کئی قیدیوں نے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں 469 قیدیوں نے رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائی، صدرمملکت کی جانب سے سزا معافی پر 1789 اسیران کو فائدہ ہوا، ان میں سے 1606 اسیران کی سزا میں 6 ماہ کمی ہوئی جبکہ 183 رہا ہوئے۔

مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے جرمانے، دیت، ارش اور دمان کی ادائیگی سے 281 اسیران رہا ہوئے ایسے نادار قیدیوں کی امداد ہوئی جو سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں تھے۔

رمضان المبارک کے دوران تعلیم مکمل کرنے اور اچھے کردار کا مظاہرہ کرنے پر 5 قیدی رہا ہوئے۔مخیر حضرات قیدیوں کی رہائی کے لئے پنجاب پریزن فائونڈیشن کے اکائونٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں