واشنگٹن : امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ امریکی ٹیرف پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ٹیرف عائد کیے جانے کیخلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیرف پر جوابی ٹیرف لگانے والوں کو امریکا نے خبردار کردیا۔
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ٹیرف عائد کیے جانے کیخلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں، میرا ہر ملک کو مشورہ ہے جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سے کشیدگی بڑھے گی۔
یاد رہے امریکا نے ٹیرف جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا اور یورپی یونین سمیت سو ملکوں پر بھاری ٹیکس عائد کردیا ، جس میں پاکستان سمیت پچیس ملکوں پر جوابی ٹیرف لگایا۔
مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سمیت مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
صدر ٹرمپ کا پاکستان پر انتیس فیصد، بھارت پر چھبیس فیصد، برطانیہ پر دس، یورپی یونین پر بیس، چین پر چونتیس، جاپان پر چوبیس، اسرائیل پرسترہ، سعودی عرب، قطر اورافغانستان پر دس دس فیصد ٹیرف عائد کیا۔
بعد ازاں امریکی ٹیرف کے جواب میں دنیا بھر نے شدید ردعمل دیا، یورپ نے امریکی ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا۔۔ یورپی یونین کا جوابی اقدامات کا اعلان کیا جبکہ چین نے بھی اسے بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔