مشہور بھارتی کامیڈی فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ 3 کی پرانے کرداروں کے ساتھ شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، فلم کا پہلا منظر حال ہی میں شوٹ کیا گیا تھا جس میں اصل کاسٹ اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹی ایک مرتبہ اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں۔
بھارتی اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’جی ہاں، یہ بالکل سچ ہے اکشے، سنیل اور پاریش نے کل اپنے پہلے سین کی شوٹنگ کی، جہاں وہ ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔‘
ہدایتکار پریا درشن نے فلم کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فلم بنانا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ فلم کے سیکوئل سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، کردار بھی اب بڑے ہو چکے ہیں اور اس کے مطابق کہانی میں حقیقت پسندی ضروری ہوگی۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے، دیکھتے ہیں کہ کیسا چلتا ہے۔‘
یاد رہے کہ ہیرا پھیری کے مداح کافی عرصے سے اس فلم کے سیکویل کی اپڈیٹ کا انتظار کر رہے تھے جب رواں سال اکشے کمار نے تصدیق کی کہ ہدایتکار پریا درشن اس فرنچائز کی واپسی کرنے جا رہے ہیں، تو مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کی اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
View this post on Instagram