ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

سازشی نظریات کیلئے مشہور لورا لومر کی ٹرمپ سے ملاقات، ڈائریکٹر نیشنل سیکیورٹی ایجنسی سمیت 4 افسران برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں سازشی نظریات کیلئے مشہور لورا لومر کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر سمیت چار اہم ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

سی این این کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور سائبرانٹیلی جنس بیور کے سربراہ جنرل ٹموتھی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لورا لوومرنے صدرٹرمپ سے ملاقات میں کہا تھا وہ پرنسپل ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرایلس وونگ سمیت ایجنسی کےکئی ارکان کو برطرف کردیں کیونکہ وہ صدر سے وفادار نہیں ہیں۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شامل لورا لومر کون ہیں؟

 دوسری جانب ایلس وونگ کے برطرف ہونے کی فوری تصدیق نہیں ہوسکی ہے، برطرف افسران میں برائن والش، تھامس بوڈری اور ڈیوڈ فیتھ شامل ہیں۔

برائن والس انٹیلی جنس ڈائریکٹر ہیں، تھامس بوڈری سینئر ڈائریکٹر برائے قانون سازی امور ہیں جبکہ ڈیوڈ فیتھ سینئر ڈائریکٹر ٹیکنالوجی اور نیشنل سیکیورٹی ہیں۔

واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی لورا لومر ایک ایکٹوسٹ ہیں ماضی میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نائن الیون حملہ امریکی حکومت نے کرایا ہے، لورا لوومرماضی میں مسلمانوں اور تارکین وطن افراد کے خلاف بھی بیانات دیتی رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں