بھارت کے خلاف ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو انجری کا ایک اور جھٹکا لگ گیا۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون کئی ہفتوں کے لیے میدان سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اولی اسٹون کو دائیں گھٹنے کی سرجری کے بعد 14 ہفتوں کے لیے باہر کر دیا گیا ہے۔
ای سی بی کے مطابق، پچھلے مہینے ناٹنگھم شائر کے ابوظہبی کے پری سیزن ٹور کے دوران اسٹون کو تکلیف ہوئی تھی اور اس ہفتے کیے گئے اسکینز سے سرجری کی ضرورت کا پتہ چلا تھا۔
ای سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ انگلینڈ اور ناٹنگھم شائر کے فاسٹ باؤلر اولی اسٹون کو اس ہفتے اسکین اور اس کے بعد ہونے والی سرجری کے بعد 14 ہفتوں کے لیے تمام کرکٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
سرجری سے گزرنے کے بعد، 31 سالہ نوجوان انگلش موسم گرما کے آغاز سے محروم ہو جائے گا اور اگست 2025 تک مکمل فٹنس حاصل کرنے ان کا ہدف ہو گا۔