ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

علی ترین نے احسان اللہ کے مستقبل پر لب کشائی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فاسٹ بولر احسان اللہ کے مستقبل پر لب کشائی کردی۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فاسٹ بولر احسان اللہ کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کی جس کا مقصد اگلے سال پاکستان سپر لیگ میں واپسی کرنا ہے۔

پی ایس ایل 2023 میں احسان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 وکٹیں حاصل کیں۔

احسان اللہ کو کہنی کی چوٹ سے نقصان پہنچا جو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز کے دوران ہوئی اور وہ پی ایس ایل 2024 سے بھی محروم رہے۔

انجری کی وجہ سے فاسٹ بولر پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں فروخت نہیں ہوئے۔

احسان اللہ نے دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا اور چند گھنٹوں کے بعد معافی مانگی اور یہ اعلان واپس بھی لے لیا۔

تاہم حال ہی میں علی ترین نے کہا کہ احسان اللہ نیٹ سیشن میں ملے اور انکشاف کیا کہ ابھرتے ہوئے پیسر ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر واپسی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ احسان اللہ کا پلان ہے کہ وہ پورا ڈومیسٹک سیزن کھیلے اور اگلے سال پی ایس ایل میں واپسی کرے۔

علی ترین نے کہا کہ نیٹ سیشن کے دوران وہ اچھی بولنگ کررہے ہیں اور مکمل فٹنس پر واپس جائیں گے اور ڈومیسٹک کرکٹ کا سیزن کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ علی ترین نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ وہ کہنی کی چوٹ کی وجہ سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ نہیں کرپائیں گے۔

جواب میں احسان اللہ نے کہا تھا کہ میں 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہا ہوں، 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ میرے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے میری کہنی سیدھی ہو یا جھک جائے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر آپ کا عزم ہے تو آپ 150 پر باؤلنگ کر سکتے ہیں، میں آرام سے 150 تک پہنچ جاؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں