بالی ووڈ فلم سکندر کی ناکامی پر پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا کی اہلیہ وردہ خان سلمان خان کے مداحوں سے الجھ پڑیں۔
سکندر سے مایوس مداحوں سے پروڈیوسرز پر تنقید کی تو وردہ فلم کا دفاع کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر آئیں اور صارفین سے لفظی جنگ شروع کردی۔
وردہ شوہر کی فلم سکندر کے مثبت جائزہ بتا رہی تھیں جب پرستاروں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’کچھ شرم کرو، یا جب تک تم سلمان خان کا کیریئر تباہ نہیں کردیتے تب تک نہیں رکو گے، ایک صارف نے انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اتنی بے شرم کیسے ہوسکتی ہو؟‘
جواب دیتے ہوئے وردہ خان نے طنز کیا جس نے انہیں ’جاہل عورت‘ کہا تھا، علاوہ ازیں انہوں نے جواب دیتے ہوئے نازیبا زبان بھی استعمال کی۔
وردہ خان کے جواب کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
کئی صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلمان خان خود اس اسکرپٹ اور ہدایت کار کے انتخاب کے ذمہ دار ہیں۔
تنازع کے باوجود وردہ کی جانب سے سکندر سے متعلق مثبت پوسٹس کا سلسلہ جاری و ساری ہےانہوں نے حال ہی میں ایک مداح کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ‘سکندر نے ہر مداح کے دل میں جگہ بنالی، یوہو۔۔سکندر کا فینز کے دلوں پر راج’۔
خیال رہے کہ عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر نے 26 کروڑ روپے سے اپنی کمائی کا آغاز کیا لیکن منفی جائزوں کی وجہ سے اسے یہ رفتار برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
سلمان خان کی انتہائی انتظار کی جانے والی اس فلم نے پانچ دنوں میں ہندوستانی باکس آفس پر 90 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور پانچ دنوں میں دنیا بھر میں 158 کروڑ روپے کمائے ہیں۔