وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سی ایم بلوچستان سرفراز بگٹی نے جیلوں میں اسیر قیدیوں کے لیے دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دی ہے تاہم اس معافیکا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں قید قیدیوں پر ہوگا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔