اداکار سبحان اعوان اور وشما فاطمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہی تو آپ کو پتا لگانا ہے۔‘
ویڈیو میں سبحان اعوان پوچھتے ہیں کہ ’گیم کیا ہے تمہارا؟‘ وشما کہتی ہیں کہ ’سر یہی تو آپ کو پتا لگانا ہے۔‘
سوشل میڈیا صارفین ان کی کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں اور انہیں بہترین جوڑی قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ وشما فاطمہ نے شادی کی پہلی سالگرہ پر شوہر سبحان اعوان کے نام پیغام جاری کیا تھا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وشما فاطمہ نے سبحان احمد کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انھیں خوشگوار موڈ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وشما فاطمہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’محبت، دوستی اور مسلسل تعاون کا ایک سال مکمل۔‘ انھوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’وشما سبحان کی شادی کی سالگرہ۔‘ کا بھی استعمال کیا۔