ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

میانمار 1لاکھ 80ہزار روہنگیا افراد کو واپس لینے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی مظالم کے باعث اپنا وطن چھوڑ کر بنگلادیش آنے والے ایک لاکھ 80 ہزار روہنگیائی واپس میانمار جانے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

بنگلا دیشی حکومت نے کہا ہے کہ میانمار نے تصدیق کی ہے کہ اپنے وطن سے آنے بنگلا دیش میں مقیم 180,000 روہنگیا مہاجرین واپس جانے کے اہل ہیں۔

جمعہ کو اس اعلان کے بعد طویل عرصے سے تعطل کا شکار وطن واپسی کے عمل میں ممکنہ پیش رفت روہنگیائی افراد کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ بہت سے روہنگیا پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ ان سب کو گھر جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا افراد کو جنوب مشرقی بنگلا دیش کے کیمپوں میں دھکیل دیا گیا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزین بستی ہے۔ ان میں زیادہ تر 2017 میں میانمار کی فوج کے ظالمانہ کریک ڈاؤن سے جان بچا کر آئے تھے۔

گزشتہ سال تقریباً 70,000 روہنگیا بنگلا دیش میں داخل ہوئے جن میں سے بہت سے لوگ میانمار کی راکھین ریاست میں بھوک اور تشدد کی وجہ سے بےگھر ہوئے۔

بنگلہ دیشی حکومت کا یہ اعلان نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ نمائندے خلیل الرحمان اور میانمار کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تھان سوے کے درمیان بنکاک میں 6ویں BIMSTEC سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں