ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

ٹریوس ہیڈ نے بھارتی شائقین کے رویے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ نے بھارتی شائقین کے رویے پر خاموشی توڑ دی۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں سنچریاں بنا کر بھارتی شائقین کا دل توڑ دیا تھا۔

اس وقت آْئی پی ایل میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔

ٹریوس ہیڈ نے حال ہی میں بھارتی شائقین کے رویے کے بارے میں بات کی اورکہا کہ میں اس حقیقت کا احترام کرتا ہوں کہ بھارت اتنا بڑا ملک ہے جس میں اتنی بڑی فالوونگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا ہوں کہ میں نے دو میچوں میں اچھا کھیلا ہے، مجھے آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا، نتیجہ یا میری کارکردگی کے لحاظ سے مضحکہ خیز لگتا ہے، میں خود سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔

آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ مجھے 18 ماہ میں کئی بار بھارت کے خلاف پوزیشن میں رکھا گیا ہے اور میں اچھا کھیلنے میں کامیاب رہا ہوں لیکن اس بار انہوں نے ہمارے خلاف بھی کئی بار اچھا کھیلا لہٰذا میں یقینی طور پر مداحوں کے ساتھ اس تعلق کو محسوس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سن رائزرز کی ٹیم گزشتہ سیزن میں رنر اپ رہی جبکہ آئی پی ایل 2025 میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور دو پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہیں۔

انہیں لکھنؤ سپر جائنٹس، دہلی کیپٹلس، اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے لگاتار تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں