بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر نے تنقید کے باوجود تامل کی ہٹ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم سکندر نے بزنس کے اعتبار سے تامل ہٹ فلم ڈریگن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا بھر میں پانچ دنوں میں 169 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔
فلم کی کمائی کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ سکندر پیر تک 200 کروڑ کلب میں داخل ہوجائے گی۔
اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ سکندر سلمان خان کی زندگی کی ناکام تین فلم ثابت ہوگی اور 100 کروڑ کا ہندسہ بھی بمشکل ہی عبور کرپائئے گی۔
یہ پڑھیں: سکندر کی ناکامی پر پروڈیوسر کی اہلیہ سلمان کے مداحوں سے الجھ پڑیں
سلمان خان کی فلم عید الفطر میں ریلیز ہوئی جو رواں برس ریلیز والی دیگر فلموں کے بزنس کے لحاط سے 5 ویں نمبر پر آگئی۔
کمائی کے اعتبار سے چھاوا، ایل 2، سان کرانتی اور گیم چینجرز اس وقت بھی فلم سکندر سے کہیں آگے ہیں۔
تاہم پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران یہ فلم چوتھے نمبر پر آجائے گی اور 300 کروڑ تک کا بزنس کرپائے گی۔