نیویارک : پاکستان چار سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا اور اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کی زبردست حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چار سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کرلیا گیا۔
پاکستان کا انتخاب اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کےالیکشن میں کیا گیا ، جس میں سال 2026 سے سال 2029 تک کمیشن برائے منشیات کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کی زبردست حمایت پر شکرگزار ہے اور کمیشن برائے منشیات کارکن منتخب ہونا اعتماد اور بھروسہ کا اظہار ہے۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان عالمی انسدادمنشیات کی کوششوں اور کثیرالجہتی مباحثوں میں مؤثرکردار کیلئےتیار ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عالمی سطح پرانسدادمنشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے، ساتھ ہی منشیات اسمگلنگ،پیداوار،استعمال کیخلاف نمایاں کرداراداکررہا ہے۔