پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ اور مقبول ترین لیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خوش خبری سنائی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پہلی بار مکمل طور پر اردو میں کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اردو کمنٹری کے ذریعے ایونٹ کے جوش و خروش کو شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں، شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے، نشریات کی تفصیلات، انگریزی اور اردو کمنٹری پینلز کا مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔


پی ایس ایل 10 میں آٹو نوبال ٹیکنالوجی کا استعمال


واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں اس بار نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا، پی سی بی نے آٹو نو بال کا پتا لگانے والی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیچر میچ آفیشلز ٹیکنالوجی (MOT) کا حصہ ہے جو ٹورنامنٹ کے آئندہ ایڈیشن میں مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس میگا ایونٹ کا میلہ 11 اپریل سے 18 مئی تک راولپنڈی، کراچی، ملتان اور لاہور میں سجے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں