پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی کتنی بڑھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی کتنی بڑھی اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مختلف شعبوں میں مہنگائی کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ایک ماہ میں سب سے زیادہ جوتوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور وہ 31.89 فیصد تک مہنگے ہوئے جب کہ کپڑے 15.26 فیصد مہنگے ہوئے۔

جاری رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں کاٹن کا کپڑا 15.12 فیصد، وولن کپڑا 10.55 فیصد مہنگا ہوا۔ ریڈ میڈ گارمنٹس 9.5 جب کہ وولن ریڈی میڈ گارمنٹس کی قیمتیں 11.51 فیصد بڑھیں۔

درزیوں کے معاوضوں میں 8.5 فیصد، ہوزری کے شعبے میں ایک ماہ کے دوران 14.85 فیصد مہنگائی ہوئی۔

ماہانہ بنیادوں پر گھریلو ساز وسامان 5.39 فیصد، پلاسٹک مصنوعات 8.5 فیصد، ٹیکسٹائل کی گھریلو مصنوعات 14.26 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ایک ماہ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کی خدمات کے معاوضے میں 5.64 جب کہ تفریحی شعبہ میں 5.21 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔ ریڈ میڈ فوڈ 5.53 فیصد مہنگا ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں