پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

ترقی کی دوڑ میں پاکستان کو بھارت سے جتوانا ہے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ترقی ہے پاکستان کو اس دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی دینی ہے اور پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے۔

احسن اقبال نےکہا کہ ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ملکی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے۔ اور ن لیگ سے جب بھی ملک چھینا جاتا ہے تو ترقی کا پہیہ الٹا چلنے لگتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کا کہنے والوں نے چار سال میں پاکستان کو اجاڑ دیا۔ ان کا نیا پاکستان غریبوں کے لیے جہنم اور بے روزگاری کا پاکستان تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے جب حکومت لی گئی تو ملک دیوالیہ ہونے والا تھا۔ ن لیگ کو حکومت کے بدلے سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے ثمرات آج مل رہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 4 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اب ملک میں کسی دھرنے، فساد یا لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے۔

ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی کتنی بڑھی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں