بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

بانی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنیکا ٹاسک دیا، معاملات خفیہ رکھنے کا کہا، اعظم سواتی کا قرآن پر حلف

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق قرآن پر حلف کیساتھ بیان دے دیا، بانی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی گئی، تاہم اندرون خانہ بات چیت کے جتن کیے جارہے ہیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا، معاملات خفیہ رکھنے کا کہا۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر بات چیت کرتے ہیں تو پہلے دن کی طرح تیار ہوں، مجھے اڈیالہ جیل علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھیجا تھا۔

اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا کہ 22 اگست کا جلسہ کسی اور کے کہنے پر نہیں پارٹی قیادت کے کہنے پرملتوی کیا گیا۔

مجھےکہا گیا مذہبی احتجاج کی وجہ سے خون خرابے کا خدشہ ہے جلسہ ملتوی کرائیں، بانی تحریک انصاف نے کہا اگر بات چیت کرتے ہیں تو پہلے دن کی طرح تیار ہوں، اعظم سواتی بیرون ملک بیٹھے پارٹی یوٹیوبرز پر بھی برہم ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ خدا کےلیے بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاکستان پر رحم کریں، پارٹی یوٹیوبرز جھوٹ کا چورن بیچ کر کب تک ملک کو تباہ کرتے رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں