منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، امریکی صدر ٹرمپ ڈٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کیے بغیر مزاکرات نہیں ہو سکتے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر اسٹاک امرکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا، امریکا کی سابق بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ہم ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں۔

امریکی صدر ٹیرف پر ڈٹ گئے اور کہا وہ ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک دیگر ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکا کے برابر نہیں کردیتے.

عالمی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال سےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کےمستقبل سےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، نہیں چاہتے کہ عالمی مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہو لیکن کسی چیز کو ٹھیک کرنے کیلئے کبھی کبھار دوا لینا پڑتی ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے ٹیرف پر یورپی اور ایشیائی رہنماؤں سے بات ہوئی تاہم جب تک چین کے ساتھ تجاری خسارہ حل نہیں کریں گے ڈیل نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں