کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کریش کر گئی اور 6 ہزار پوائنٹس کمی کے بعد ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز میں ہی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس تین ہزارپوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ کھلا پھر مزید کمی ہوتی چلی گئی۔
کریکشن کے بعد 2250 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ سولہ ہزارپانچ سوچالیس پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے، دوران کاروبار تاریخ میں سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
96 ہزار249 پوائنٹس کمی کے بعد کاروبار معطل کردیا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ تیرہ ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا اور ایک لاکھ بارہ ہزارپانچ سو بیالیس پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ٹرمپ ٹیرف کے بعد ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی تمام مارکیٹیں دباؤ کا شکار ہیں، جس کا پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے
یاد رہے گذشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا تھا۔
جمعہ کو 146پوائنٹس کمی سے 100انڈیکس 118,791پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا۔
کراچی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 120,796 پوائنٹس اور کم سطح 118,718 رہی۔