اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

وزیرِاعظم نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کوآج ظہرانے پرمدعو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےسیاسی جماعتوں کے سربراہوں کوآج ظہرانے پر مدعو کرلیا ہے جبکہ عمران خان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان عمران خان کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی مک مکا کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مشترکہ امیدوار کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سرگرم ہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہے، وزیرِاعظم نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو کھانے پر بھی مدعو کر لیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ نوازشریف سینیٹ کے دونوں عہدوں پرتبادلہ خیال کریں گے۔

- Advertisement -

وزیرِاعظم سربراہ جے یوآئی ف مولانافضل الرحمان سے ون آن ون بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کیلئے متفقہ امیدوار لانے سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

گزشتہ روز بھی حکمراں جماعت کے وفد کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، وزیرِ اطلاعات پرویز رشید اور وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پہلی بار سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت سے باضابطہ مذاکرات کیے اور سینیٹ میں تعاون کی درخواست کی۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اتفاق رائے سے ہونا چاہئے اور اہل شخصیات کو ذمہ داری ملنی چاہیے۔

لیگی وفد نےاے این پی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور تعاون طلب کیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سےمولانافضل الرحمان کوڈپٹی چیئرمین شپ کےعہدے کی پیشکش کے بعد حاصل بزنجو نے وزیرِاعظم کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں