لکی مروت : بااثرشخص نے بکری کھیت میں داخل ہونے پر 10 سالہ طالب علم کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تاہم ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے خان کلے میں بکری کھیت میں داخل ہونے پر بااثرشخص نے 10 سالہ تیسری جماعت کے ننھے طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے بتایا کہ خان کلے میں10سالہ محمد خالد اپنے والد شاہد اللہ کے ہمراہ بکری چرانے قبرستان گیا تھا، جہاں سے یہ ملزم حنیف اللہ کے کھیت کی طرف چلی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ محمد خالد بکری واپس لانے گیا تو ملزم نے اس پرکلاشنکوف سے فائرنگ کردی جس سے وہ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
تجوڑی پولیس مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔