تازہ ترین

بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو آٹوگراف دینے سے منع کردیا

دہلی : آئی پی ایل میں پیسے کی ریل پیل نے بھارتی کھلاڑیوں کو پکاجواری بنا دیا ہے، پیسے کی چمک سے کھیل کی چمک دمک ماندپڑی توبھارتی انتظامیہ کوبھی ہوش آیا۔

بھارت نےمیچ فکسنگ روکنےکےلیےنادرونایاب اقدامات کیے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران آٹو گراف دینے سے روک دیا جبکہ گراؤنڈ میں پھول لانے پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کرپشن اور میچ فکسنگ سے بچانے کیلئے شائقین سے میل ملاپ اور آٹو گراف دینے سے منع کردیا ہے، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ آٹو گراف کے بہانے کوئی بھی بکی کھلاڑیوں سے رابطہ کرسکتا ہے۔

بھارتی بورڈ حکام کے ایس مدھاون نے بتایا کہ آئی پی ایل میں فکسنگ اسکینڈلز کی طرح ورلڈکپ میں بھی کوئی متنازعہ چیز سامنے آسکتی ہے۔ اس لیے کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے سے روک دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -