منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد : وزیراعظم اور آرمی چیف خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا 2 روزہ انعقاد کل سے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر فورم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو کان کنی کی دنیا میں بڑی قوت بنانے کے مشن میں دو روزہ منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کل سے ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے اور فورم سے خطاب کریں گے۔

فورم میں شرکت کیلئے غیرملکی شخصیات کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں وفدبھی انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔

فورم میں شرکت کیلئےغیر ملکی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین مارش اور چین کے ڑیان جیولوجیکل سروے سینٹر کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

کیتھرین مارش کی جانب سے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہارکیا گیا،اور اس اہم فورم کے ذریعے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے امید ظاہر کرتے ہوئے منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

فورم میں شرکت کے لیے چین کے ڑیان جیولوجیکل سروے سینٹر کے پراجیکٹ منیجر وانگ ڑھی ہوا نے بھی نیک تمناوٴں کا اظہار کیا اور 2011ء سے پاکستان کے ساتھ اشتراک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کی۔

پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے چینی، امریکی، سعودی اور دیگر غیر ملکی وفود کی آمد جاری ہے ، یہ فورم معدنی شعبے کی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا۔

وزیرِپیٹرولیم علی پرویزملک کا کہنا ہے کہ فورم میں بعض ذخائر کی دریافت کا اعلان بھی ہوگا، تین سو کے قریب غیرملکی مہمان شرکت کریں گے، پاکستان میں بے پناہ معدنی وسائل موجود ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے ان کو بروئے کارلانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں