منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق میڈیکل پینل کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی جانب سے پاکستان کے جارح مزاج نوجوان اوپنر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔

میڈیکل پینل کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کرلیں گے، زلمی کے بیشتر کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد کلب میں پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

صائم ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔

اس سے قبل نوجوان اوپنر صائم سے ایک پروگرام میں میزبان نے سوال کیا تھا کہ کونسا ایسا انٹرنیشنل کرکٹر ہے جسے دیکھ کر آپ کہتے تھے کہ مجھے ان کے جیسے کھیلنا ہے؟

جواب میں صائم نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثر تب ہوتا تھا جب پاکستان ٹیم کو کھیلتا دیکھتا تھا، کھلاڑی پاکستان کے بیگز لے کر جارہے ہوتے تھے تو سوچتا تھا کہ کاش میں بھی ایسے ہی بیگ لے کر گھر جاؤں اس میں پاکستان کا ہیلمٹ رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو پسند ہے بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو پسند ہیں۔

میزبان کے اصرار پر صائم نے کہا کہ سعید انور، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، ایڈم گلکرسٹ پسند ہیں، سعید انور سے ملنے کا اتفاق ہوا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب

اوپنر بیٹر نے کہا کہ سعید انور سے کوئی خاص بات نہیں ہوئی ان سے مسجد سے ملاقات ہوئی تھی لیکن کرکٹ پر بات نہیں ہوئی کیونکہ اس وقت میں پاکستان سے نہیں کھیلا تھا وہ مجھے نہیں جانتے تھے۔

صائم نے کہا کہ اب اگر سعید انور سے ملاقات ہوئی تو ضرور کرکٹ پر بات کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں