منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

یورپی یونین کی ٹرمپ کو ’زیرو ٹیرف‘ کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین امریکا کو زیرو ٹیرف ڈیل کی پیشکش کرتے ہوئے خود کو تجارتی جنگ کے لیے تیار بھی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوروپی یونین نے امریکا کے ساتھ ٹیرف سے پاک تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لئے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ جوابی کارروائی کے لئے بھی تیار ہے۔

اسٹیل اور ایلومینیم پر امریکی محصولات کے بارے میں بلاک کے ردعمل پر تبادلہ خیال کے لیے پیر کو لکسمبرگ میں تجارتی وزراء نے ملاقات کی جس میں زیادہ تر اس بات پر متفق تھے کہ تجارتی جنگ سے بچنے کے لیے بات چیت کا آغاز ترجیح ہونا چاہیے۔

میٹنگ کے بعد یورپی یونین کے تجارتی کمشنر ماروس سیفکووچ نے صحافیوں کو بتایا کہ رکن ممالک کے تاثرات پر غور کرنے کے بعد بلاک کے جوابی اقدامات کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آج رات اپنے جوابی ٹیرف کی فہرست کو حتمی شکل دے رہے ہیں لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ 26 بلین یورو کی سطح تک نہیں ہوگی کیونکہ ہم اپنے رکن ممالک کو بہت غور سے سن رہے ہیں۔

یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے پہلے کہا تھا کہ یورپی یونین صنعتی سامان پر "صفر کے بدلے صفر” ٹیرف کے معاہدے پر بات چیت کے لئے تیار ہے تاہم بلاک نے تصدیق کی کہ وہ اگلے ہفتے سے منتخب امریکی درآمدات پر جوابی ڈیوٹیز لگانا شروع کر دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں