منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

اسٹیل ملز ملازمین کا دھرنا : ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : بن قاسم میں اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے احتجاجی دھرنے کے باعث کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جنہیں اب بتدریج بحال کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس 9گھنٹے تاخیر سےصبح 4 بجے روانہ ہوگی جبکہ گرین لائن ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے رات 3 بجے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 10گھنٹے تاخیر سے رات سوا 3 بجے اور سکھر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے ساڑھے 4 بجے روانہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق خیبر میل کے پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے ٹرین 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رحمان بابا، پاکستان ایکسپریس میں سفر نہ کرنے والے مسافروں کو ان کی رقم واپس کردی گئی ہے جن مسافروں کو ان کا ریفنڈ نہیں ملا وہ صبح ریلوے سٹی بکنگ آفس سے رجوع کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں ٹرینیں تاخیر سے روانگی اور وقت پر نہ پہنچنے کے باعث اندرون ملک آنے جانے والے مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

،مزید پڑھیں : اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ختم، ریلوے ٹریک بحال 

مسافروں کا کہنا تھا کہ 7 گھنٹے سے انتظار میں بیٹھے ہیں لیکن کسی ٹرین کے آنے جانے کا کوئی پتا نہیں چل رہا اور کوئی سہولیات بھی میسر نہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں