ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

یورپی ٹریڈ کمشنرکا امریکی مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ٹریڈ کمشنر نے کہا ہے کہ امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر یورپی ٹیکسوں کا نفاذ شروع ہو جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ای یو ٹریڈ کمشنر کا یورپی یونین کے وزرائے تجارت کے لکسمبرگ میں ہونے والے اجلاس میں کہنا تھا کہ محصولات کی فہرست پر یورپی پارلیمنٹ میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ حتمی فہرست 15 اپریل کو منظور ہوگی۔

اجلاس میں ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف پر امریکا سے بات چیت پر بھی اتفاق ہوا۔ ای یو ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ ابتدائی بات چیت میں امریکا کو گاڑیوں اور دیگر صنعتی مصنوعات پر دوطرفہ صفر محصولات کی پیش کش کی ہے۔

واضع رہے امریکا نے اسٹیل، ایلومینیم اور گاڑیوں کی درآمدات پر یورپی ممالک پر چار سو سولہ ارب ڈالر سے زائد کا ٹیکس لگایا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے جوابی ٹیرف کے بعد سیخ پا ہوگئے، حالیہ اقدام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چین پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین نے منگل تک امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ڈیوٹی واپس نہ لی تو جواب میں چین سے درآمدات پر مزید پچاس فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے چین سے تمام مجوزہ بات چیت ختم کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔ امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک نے ٹیرف مؤخر کرنے کی افواہوں کی تردید کردتے ہوئے کہا کہ عائد کردہ ٹیرف ہر صورت نافذ رہیں گے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چین اس سے قبل بھی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور دیگر حربے استعمال کررہا ہے اور اب اس نے مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف بھی عائد کردیا ہے جو قابل قبول نہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے،جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

یاد رہے کہ چین نے امریکی ٹیرف کے بعد امریکا کو بھرپور جواب دیا ہے، اس نے نہ صرف امریکی مصنوعات پر 34 ٹیرف عائد کیا بلکہ 11امریکی کمپنیوں پر بھی چین میں کاروباری پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں بھی شامل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں