تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سبزیوں کا جوس بلڈ پریشر اور موٹاپے سے نجات میں مفید ہے

سبزیوں کے جوس کا استعمال بلڈ پریشر نارمل رکھتا ہے جبکہ موٹاپے سے نجات میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جو افراد سبزیاں کھانا پسند نہیں کرتے اگر روزانہ دو گلاس سبزیوں کا جوس استعمال کریں تو وہ بھی اتنا ہی غذائیت بخش اور مفید ثابت ہوسکتا ہے جتنا سبزیوں کا استعمال ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سبزیوں کا جوس پینے سے نہ صرف بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے بلکہ موٹاپے سے پریشان افراد کیلئے بھی بہترین ہے کیونکہ اس کے استعمال سے حاصل ہونے والی غذائیت بغیر چربی بڑھائے توانائی کا باعث بنتی ہے۔

سبزیوں کا جوس وٹامن اے اور سی کے حصول کا بڑا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم میں پوٹاشیم کی کمی کو پورا کرنے میں ممدومعاون ہے۔ پوٹاشیم کی کمی کے باعث کمزوری ہوسکتی ہے۔ بھوک نہیں لگتی اور بے ہوشی طاری ہونے لگتی ہے۔

سبزیوں کے جوس کا ایک بڑا گلاس دن بھر کےلئے ضروری پوٹاشیم کی 30فیصد مقدار مہیا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بیماریوں سے لڑنے والے طاقتور جز فائٹو کیمیکل کی بڑی مقدار اور کیلشیم اور فولاد کی معمولی مقدار بھی شامل ہوتی ہے۔

گاجر کے جوس میں کافی مقدار میں پوٹاشیم قابل ذکر مقدار میں میگنیشیم اور تھوڑا سا کیلشیم بھی ہوتا ہے جو اسے ایک فائدہ مند جوس ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔ کیونکہ فولاد کے علاوہ یہ وہ تین معدنی اجزاءہیں خواتین جن کی کمی کا شکار ہوتی ہیں۔ یہ بی ٹاکروٹین اور دوسرے کیروٹینائڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جنہیں انسانی جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔

یہ وٹامن نظر میں تیزی کا سبب بنتا ہے یعنی گاجریں ایک طرف تو خواتین کو اندھیرے میں بھی دیکھنے کے قابل بناتی ہیں اور دوسری طرف بڑھتی عمر کے باعث غذائیت میں ہونے والی کمی بھی پوری کرتی ہیں۔ کیروٹینائیڈز کی اینٹی اوکسی ڈنٹ صلاحیت‘ پھیپھڑوں‘ مثانے اور پیٹ کے کینسر کے خطرات میں کمی کا باعث ہیں۔

ٹماٹر کا جوس  وٹامن اے اور سی کے حصول کا ایک موثر ذریعہ ہے جو خون میں ایسے فاسد مادے بنتے سے روکتے ہیں، جو کینسر‘ دل کی بیماریوں اور حتیٰ کہ جھریاں بننے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ٹماٹر اس کے علاوہ لائیکو پین کے حصول کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

یورپ میں تحقیق دانوں نے پتا چلایا ہے کہ اس طاقتور اینٹی اوکسی ڈنٹ جز کی زیادہ مقدار میں جسم کی فراہمی‘ دل کی بیماریوں کے خطرات میں 48 فیصد کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ 72مطالعاتی تحقیقات کا خلاصہ ہے کہ لائیکوپین‘ پروسٹیٹ کینسر کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوا ہے۔ البتہ اس بات میں بھی شک باقی ہے کہ آیا ٹماٹر کا جوس پینے سے اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے جتنا کہ ٹماٹر کھانے سے۔ چند اقسام کے ٹماٹر کے جوس میں نمک کی کافی مقدار شامل ہوتی ہے جو بلند فشار خون (ہائی بلڈپریشر) اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -