ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

چین کا ٹرمپ کی مزید ٹیرف کی دھمکی پر سخت ردِعمل ، آخر تک لڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی مزید ٹیرف کی دھمکی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے چین امریکی صدر کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گا اور آخر تک لڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کا امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی مزید ٹیرف کی دھمکی پر سخت ردعمل سامنے آیا، امریکا میں چینی سفیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین امریکی صدر کے آگے سر تسلیم خم نہیں کے گا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی مصنوعات پر اضافی پچاس فیصد ٹیرف کی دھمکی کا چین پر کوئی اثر نہیں ہوگا، امریکی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

ترجمان چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکا ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کےبلیک میلنگ رویےکوپھربےنقاب کردیا ہے، امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا توچین اپنےحقوق اورمفادات کے تحفظ کیلئے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔

چینی ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں کیونکہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

یاد رہے گذشتہ روز چین کے جوابی ٹیرف پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید پچاس فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے تھی اور کہا تھا کہ ٹیرف کا نفاذ روکنے پرغور نہیں کر رہے۔ جوبھی ملک اضافی ٹیرف عاید کرے گا اسے زیادہ ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں