ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے دن درجنوں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم کے پہلے دن درجنوں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم دوہزار پچیس کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائرکی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہوا،اسلام آباد میں دو روزہ فورم میں چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اورترکیے سمیت دیگرممالک کے وفود نے شرکت کی جبکہ غیرملکی مندوبین، وفاقی وزرا، پاکستان میں متعین سفیروں اور معدنیات کے شعبہ کے ماہرین بھی شریک ہیں۔

پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم کے پہلے دن درجنوں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

ایف ڈبلیواو اور آذربائیجان کی کمپنی آذرگولڈ کے درمیان معاہدہ ہوا، معدنی وسائل کی تلاش کیلئے اوجی ڈی سی ایل اور این آرایل جبکہ ایم ایس پی اور بیرک گولڈ نے پاکستان منرل سیکیورٹی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

معدنی وسائل کی تلاش کیلئے پاکستان اور چائنہ جیالوجیکل سروے میں ایم او یو کا تبادلہ ہوا جبکہ معیار یقینی بنانے کیلئے برطانیہ کی جیو سائنس سروسز اور پاکستان جبکہ جیوسائنٹفک ریسرچ کیلئے پاکستان اورروس کی جےایس سی کمپنی کے درمیان ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔

اس کے علاوہ ڈیجیٹائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی پر پاکستان اور جنوبی افریقا کی کمپنی نے ایم اویوز پردستخط کیے جبکہ بلوچستان کی کان کنی اورمعدنیات کے محکمےاورچینی کمپنی ایم سی سی کےدرمیان ایم اویو کا تبادلہ کیا گیا۔

ماڑی منرلزنے لیبیامائننگ۔ پی پی ایل نے میٹسو اور بارٹی لمیٹڈ کے ساتھ ایم اویوز پردستخط کیے ساتھ ہی بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایف ڈبلیو او، ناردرن مائننگ، بی ایم آرایل اور مقامی عمائدین میں ایم اویو کا تبادلہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں