گورنر ہاوس میں آئی ٹی کورسز کرنے والا طلبا کے سرٹیفکٹ سے متعلق اہم وضاحت آگئی۔
ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق جامعہ کراچی اور گورنر ہاوس کے درمیان سرٹیفکٹ سے متعلق معاہدہ ہوا لیکن عمل نہیں ہوا، سرٹیفکٹ کے لیے صرف کورس کرنا لازم نہیں کچھ شرائط بھی طے کی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جامعہ کراچی کو معاہدے پر عمل سے قبل اکیڈمک کونسل کی منظوری درکار ہوگی اور امیدوار کی تعلیم کم از کم انٹر ہو اور جامعہ کراچی امیدوار کا ٹیسٹ لے گی، صرف ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار سرٹیفکٹ کا اہل ہوگا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ انٹر سے کم تعلیم کےحامل امیدوار کو سرٹیفکٹ جاری نہیں کیا جاسکتا۔