ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کے نوجوان بیٹر نے مسلسل ’کن کشن‘ کا شکار ہونے پر ریٹائرمنٹ لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے نوجوان بیٹر ول پیوکووسکی مسلسل ’کن کشن‘ کا شکار ہونے کی وجہ سے ریٹائر ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ پیوکووسکی کو آسٹریلیا کا مستقبل کا کھلاڑی قرار دیا جاتا تھا، انہوں نے بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا لیکن انہیں مسلسل گیند لگنے کی وجہ سے کن کشن ہوتا رہا۔

میڈیکل پینل کی ہدایت پر پیوکووسکی نے کرکٹ چھوڑ دینے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے مارچ 2024 کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا جب انہیں شیفیلڈ شیلڈ گیم میں تسمانیہ کے ریلی میرڈیتھ سے ٹکرانے کے بعد شدید چوٹ لگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کاش میں شاید بہتر حالات میں آتا، میں دوبارہ کرکٹ نہیں کھیلوں گا، میرے لیے یہ ایک مشکل سال رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیوکووسکی نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کیونکہ میں نے محسوس کیا تھا کہ 2023-24 کے سیزن میں واپس ٹریک پر آگیا ہوں، انہوں نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف دوسرے میچ میں سنچری بھی بنائی تھی۔

آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ سڈنی میں سنچری کے بعد میں نے سوچا کہ چیزیں میرے لیے کلک کرنے لگی ہیں، آسٹریلیا کے لیے کھیلنا میرا ہمیشہ سے خواب تھا، میں 100 ٹیسٹ کھیلنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کن کشن کی بہت ساری علامات دور نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے میں اس فیصلے پر پہنچا ہوں۔

ول پیوکووسکی نے مزید کہا کہ میں اپنے دماغ کو اس سے زیادہ نقصان پہنچانے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا جتنا کہ میں نے پہلے ہی کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں