ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی کو اینٹیں دے ماریں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی کو اینٹیں دے ماریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں شوہر نے بیوی کو اسپتال کے باہر جھگڑے کے بعد اینٹیں ماریں جس کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ملزم کی شناخت محمد بشارت کے نام سے ہوئی جو انٹیریئر دیزائنر ہے، یکم اپریل کو موٹر سائیکل کے پاس کھڑا بیوی کا انتظار کررہا ہے جب بیوی 22 سالہ شبانہ پروین آئی تو اس نے زمین پر گرا دیا اور اس پر اینٹوں سے 12 سے 14 پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی کو زخمی کرنے کے بعد ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔

مقامی رہائشی چنتلا پرجوال ریڈی نے حملہ دیکھ کر مداخلت کی لیکن ملزم نے اس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تو عینی شاہد بھاگ گیا اور ایک قریبی پان شاپ کے مالک کو اطلاع دی جس نے پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کال نہیں لگ سکی۔

بعدازاں ایس آئی ایف لائف اسپتال کا عملہ پہنچا اور پروین کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بیہوشی کی حالت میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

تحقیقات کے مطبق جوڑے کی ملاقات جنوری 2023 میں راجستھان کے مذہبی اجتماع کے دوران ہوئی تھی اور دونوں نے اکتوبر 2024 میں کولکتہ میں شادی کی اور بعد میں حیدرآباد میں ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی۔

شادی کے بعد دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے اور بشارت نے مبینہ طور پر شبانہ کو ہراساں کیا۔ پولیس نے ملزم بشارت کو گرفتار کرکے دفعہ 109 (1) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں