ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

جاوید شیخ نے بالی ووڈ ’خانز‘ کے زوال کی وجہ بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بالی ووڈ ’خانز‘ کے زوال کی وجہ ’نیٹ فلکس‘ کو قرار دے دیا۔

اداکار جاوید شیخ پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسرز ہیں، وہ بھارت اور پاکستان دونوں میں یکساں مقبول ہیں۔

انہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کے والد کا کردار نبھایا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ فلموں کی ناکامی اور سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کے زوال کے بارے میں گفتگو کی۔

نجی ٹی وی چینل میں میزبان نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ ’اب کیا ہوگا جب لوگ انہیں 60 سال کی عمر میں ہیرو کے طور پر قبول نہیں کررہے، کیا انہیں باپ، بھائی کے کردار ادا کرنے پر غور کرنا چاہیے؟

جواب میں جاوید شیخ نے کہا کہ ان کے لیے ان کرداروں میں نظر آنا بہت مشکل ہے، وہ ایسے کردار نہیں کریں گے اور لوگوں کے لیے انہیں باپ یا دادا کے طور پر قبول کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے یہ مشکل ہے حالانکہ میرے لیے نہیں کیونکہ میں پہلے ہی ایسے کردار ادا کررہا ہوں لیکن ہر کوئی انہیں اس طرح کے کرداروں میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میں ان سے تین سالوں سے نہیں ملا لیکن مشورہ ہے کہ نیٹ فلکس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں