ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

عرش صدیقی: معروف شاعر اور افسانہ نگار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکٹر عرش صدیقی کو اردو دنیا شاعر، افسانہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے جانتی ہے جنھیں آدم جی ادبی انعام سے نوازا گیا تھا۔ عرش صدیقی اردو شعری روایت کا معتبر نام ہے اور نظم نگاری میں‌ جدید اور نئے رجحانات کے لیے مشہور تھے۔

ضلع گورداسپور (مشرقی پنجاب) میں 21 جنوری 1927ء میں پیدا ہونے والے عرش صدیقی نے ابتدائی تعلیم اپنے شہر کے تعلیمی اداروں سے حاصل کی۔ ایم اے انگلش کی ڈگری لی اور قیامِ پاکستان کے بعد پہلے لاہور میں قیام کیا اور بعد میں ملتان میں سکونت اختیار کر لی۔ وہ ایک استاد کی حیثیت سے گورنمنٹ کالج ملتان میں انگریزی پڑھاتے رہے۔ اور پھر ملتان یونیورسٹی سے منسلک ہو گئے۔

8 اپریل 1997ء کو انتقال کرنے والے عرش صاحب کا اصل نام ارشاد الرّحمٰن تھا۔ علمی اور ادبی ذوق و شوق نے جہاں تعلیمی مدارج طے کرکے ان کو باعزت روزگار سے منسلک ہونے کا موقع دیا تھا وہیں وہ لکھنے کے شوق اور تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے ادب میں بھی نمایاں ہوئے۔ عرش صاحب اردو نظم اور غزل علاوہ دوہا بھی کہنے میں کمال رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف میں ’’میرزا ادیب کے بہترین افسانے‘‘ ’’دیدۂ یعقوب‘‘ ’’سب رنگ‘‘ ’’سونا آنگن‘‘ ’’محبت لفظ تھا میرا‘‘ ’’باہر کفن سے پاؤں‘‘ اور ’’ہر موج ہوا تیز‘‘ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں