ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

نعمان مسعود کا شادی کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان مسعود نے شادی کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔

اداکار نعمان مسعود نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلے لڑکے اور لڑکی میں جو 8 سے 10 سال کا فرق ہوتا تھا، اس زمانے میں ابو محنت کرتے کرتے 30 سال کے ہوجاتے تھے اور شادی 18 سے 20 سال کی عمر کی لڑکی سے کی جاتی تھی کیونکہ لڑکی وقت کے ساتھ سمجھدار ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سسرال جانا لڑکی نے ہی ہوتا ہے ہمارے کلچر میں گھر داماد رہنا نہ ہونے کے برابر ہے۔

اداکار نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں تو پہلے سرمایہ لگاتے ہیں پھر منافع ہوتا ہے کبھی کسی نے کہا کہ آپ کل سے جوائن کرلیں یہ سیلری اب دیکھیں گے آپ کیسا پرفارم کریں گے، پہلے آپ کام کرتے ہیں پھر تنخواہ ملتی ہے۔

نعمان مسعود نے کہا کہ اسی طرح گھرانا کوئی سا بھی ہو، لڑکی کو انویسٹ کرنا ہے اس فیملی میں جاکر تھوڑا سا بھگتنا، سمجھنا اور برداشت کرنا ہے اس کے بعد ساری زندگی منافع ہی ہے، یہ جو ہوتا ہے کہ لڑکی جاتے ہی کہے کہ میرا یہ طریقہ ہے ایسا ہی ہونا چاہیے تو پھر رشتہ کمزور ہوجاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ جو اچھے دوست ہوتے ہیں ان میں اچھائیاں بہت ہوتی ہیں لیکن جب چیز ختم کرنے پر آتے ہیں تو جلدی ختم بھی کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اہلیہ ثمرین کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مجھے غصہ بہت آتا ہے بس جب میں بک بک کررہا ہوں تو دس منٹ تحمل سے سن لیا کرو پھر میں تم سے خود معافی مانگ لوں گا اگر اہلیہ بھی غصہ کرے گی تو پھر بات بڑھ جائے گی۔

نعمان مسعود نے کہا کہ اہلیہ سے کہا کہ جب میں غصے میں ہوں تو مجھے منہ ہی نہ لگانا پھر دیکھو گی، اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب تو اہلیہ نے بہت سن اب میں بات کرتے ہوئے ڈرتا ہوں۔

اداکار نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جلدی غصے میں نہ آیا کریں، اس وقت شارٹ ٹیمپر بہت سارے لوگ ہوگئے ہیں، کسی کو مشورہ دینا ہی نہیں چاہیے وقت دیں وہ خود ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں