پاکستان میں سیمنٹ کی فروخت میں کمی کے بعد قیمتوں میں معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں مقامی سیمنٹ کی ترسیل تین ملین ٹن کے قریب پہنچ گئی جبکہ سیمنٹ کی قیمت 1300 سے 1400 کے لگ بھگ ہے۔
مارچ 2025 کے لیے مجموعی ترسیل 3569 ملین ٹن تھی جو کہ 2024 کے اسی ماہ کے مقابلے میں 9.48 فیصد کمی کی عکاسی کرتی ہے۔
اپریل 2025 میں پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں تقریباً 1325 سے 1400 روپے تھیں جس میں ڈی جی خان اور میپل لیف سیمنٹ کی قیمت بلند ترین سطح پر تھی۔
کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 254 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔