ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی نے کپتانی سے ہٹانے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک سیریز کے بعد قیادت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کی ورلڈ کپ 2023 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد شاہین آفریدی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم انہیں 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اب شاہین آفریدی نے پوچھا گیا کہ کیا کپتانی سے برطرف ہونے سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا؟

شاہین نے کہا کہ ان دنوں میں میرا دل نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستان کا کپتان تھا یہ ایک قابل فخر لمحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ آپ نے ملک کے لیے کچھ کیا، مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے جب کوئی پاکستان کے لیے میچ جیتنا ہے، کسی نے اچھی بیٹنگ کی، مجھے کسی بھی میدان پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے چند روز قبل شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو کپتان بنایا گیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا سے ہار گئی تھی جس کے بعد بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں