ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد نے جان لیوا حملہ کیا ہے۔

عامر نواز وڑائچ نے واقعے سے متعلق زخمی حالت میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 لوگوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے اس کے باوجود 6 کینال کو بند کرنے کےمطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا 12 اپریل کو کنونشن ہے تحریک جاری رکھیں گے اگر 72 گھنٹے میں 6 کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہ ہوا تو پنجاب بارڈر بند کر دیں گے، ساتھ ہی ریلوے ٹریک بھی بند کردیں گے۔

عامر وڑائچ نے اعلان کیا ہے کہ میں حملے کے واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کراؤں گا اور نہ ہی اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،آپ کو جو کرنا ہے کر لیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور وکلا برادری کو اعتماد میں لے کر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایس پی سٹی تفصیلات سے آگاہ کریں۔

ایڈووکیٹ کویل ملک الیاس نے بتایا کہ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ پرحملہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ہوا انہیں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہوٹل کے سامنے نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، وہ ہوٹل پر پہنچ کر جیسے ہی گاڑی سے اترے تو ملزمان نےحملہ کیا جس کے بعد موٹرسائیکل سوار افراد فرار ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں