واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دی گئی مہلت پوری ہونے کے بعد امریکا نے چین کے ٹیرف میں مزید 50 فیصد اضافہ کردیا۔
چین کی جانب سے جوابی ٹیرف عائد کرنے کے بعد امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد کیے گئے مزید 50 فیصد ڈیوٹی پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے باوجود چین نے امریکا پر عائد 34 فیصد ڈیوٹی واپس نہیں لی۔
چین نے ٹرمپ کی جانب سے عائد 54 فیصد کے جواب میں امریکا پر 34 فیصد ڈیوٹی لگائی تھی، جس پر ٹرمپ نے چین پر 54 فیصد کے بعد مزید 50 فیصد عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ نے چین پر ایک اور ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی
ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر چین نے منگل تک اضافی ڈیوٹی واپس نہ لی تو مزید ٹیرف لگے گا، بیجنگ پر 50 فیصد مزید ڈیوٹی لگی تو چین پر عائد ٹیرف 104 فیصد ہو جائے گا۔
چین کا ٹرمپ کی مزید ٹیرف کی دھمکی پر سخت ردِعمل ، آخر تک لڑنے کا اعلان