ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کراچی میں ایک اور دلخراش واقعہ ، تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماڑی پور میں تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل ڈالا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں اس کی بہن محفوظ رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کےباعث جان لیواحادثات کا سلسلہ تشویش ناک حدتک بڑھ چکا ہے۔

ماڑی پور میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں چاول گودام کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے بچے کو کچل دیا، جس سے آٹھ سالہ راحیل موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

خوش قسمتی سے واقعے میں اس کی بہن محفوظ رہی تاہم پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیال رہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، تین روز قبل اسٹیل ٹاؤن میں بھی ٹریلر کی ٹکرسے پچیس سالہ نوجوان فرحان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

رواں برس اب تک کراچی میں ٹریفک حادثات میں دوسو تیس سےزائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں ایک سوباہتر مرد، پچیس خواتین اور تیس بچے شامل ہیں۔

صرف مارچ کے مہینےمیں اٹھہترافراد نے ٹریفک حادثات میں اپنی جان گنوائی اور تقریباً تین ہزار افرادزخمی بھی ہوئے، جن میں بڑی تعداد مرد،خواتین اوربچےشامل ہیں۔

یاد رہے شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے بڑھتے حادثات کےپیش نظرحکومت سندھ نے مزید سخت اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ہیوی ٹرانسپورٹ کی رفتارکی حد تیس کلومیٹرفی گھنٹہ مقررکردی گئی۔

اس کے ساتھ ہی ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر ڈرائیورز کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ عالمی معیار کی تربیت بھی لازمی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں